سیہون : حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 400 نامعلوم افراد کیخلاف درج
سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار کا دروازہ توڑنے کے واقعے کا مقدمہ چار سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا، مقدمے میں پولیس پر حملے اور اشتعال انگیزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
گزشتہ روز حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار پہنچی لیکن جب انہوں نے مرکزی دروازے کو بند دیکھا تو انتظامیہ سے اسے کھولنے کا مطالبہ کیا
اتنظامیہ کے انکار کے بعد زائرین نے مرکزی دروازے کو توڑا اور مزار کے احاطے میں داخل ہوگئے ، پولیس نے زائرین کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے جواب میں پتھراؤ کیا جس سے 8 اہلکار زخمی ہوئے۔
زائرین نے درگاہ کے قریب کھڑی پانچ موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کیا جبکہ مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر لگی قناعتوں کو بھی پھاڑ دیا تھا۔