لاہور: پیپلز پارٹی کے بغیر ہی ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، حکومت مخالف تحریک کے لیے 3 مرحلوں پر مشتعمل نئی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف تحریک کے لیے نئی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کردیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد کی ہدایت پر احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، سمیت دیگر رہنماؤں نے حکمت عملی کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد حکمت عملی کی حتمی منظوری دیں گے۔حتمی منظوری کے بعد ن لیگ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کرے گی۔ مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف 3 مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی پر غور جاری ہے۔
لیگی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ناکام معاشی پالیسیوں پر احتجاج کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں علاقائی سطح پر کانرزمیٹنگز، شٹر ڈاؤن ہڑتالوں کی کال دی جائیں گی۔ مسلم لیگ ن کے تمام ونگز اپنی سطح پر ان ہڑتالوں میں متحرک کردار ادا کریں گے، تیسرے مرحلے میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اداروں کی بجائے حکومت مخالف تحریک میں وزیراعظم کو ہدف تنقید کا نشانہ بنائے گی۔