انڈونیشیا میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی۔
مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے،اب تک 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی۔ تودے گرنے کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی شامل ہوگئی، سیلاب کی وجہ سے اب تک 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، فلوریس جزیرے کے مشرقی علاقے میں پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے، کئی علاقو ں میں حکام کے مطابق کیچڑ کے سیلاب میں بھی کئی لاشیں موجود ہیں۔