Featuredاسلام آباد
کورونا وباء بچوں کیلئے روز بہ روز خطرناک ہونے لگی
اسلام آباد : نومولود سے 10 سال عمر کے 93 بچوں میں کورونا کی تصدیق کردی گئی۔
عالمی وباء کورونا وائرس بچوں کیلئے روز بہ روز خطرناک ہونے لگی ہے۔ اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں نومولود سے 10 سال عمر کے 93 بچوں میں کورونا کی تصدیق کردی گئی ہے، جس کے بعد بچوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 407 ہوگئی ہے۔
دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں میں کورونا مثبت کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں سے 283 جبکہ شہری علاقوں 376 کیسز کی تصدیق کی گئی۔