Featuredسندھ

جہانگیر ترین کی حکومت سے امید زیادہ دیر نہیں رہے گی

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو ابھی بھی حکومت سے امید ہے، جو زیادہ دیر نہیں رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی میں 530 ملین روپے کی لاگت سے 3 سڑکوں پر کام مکمل کیا گیا۔ صنعت کاروں کے تعاون سے کوشش ہے انفراسٹرکچر بہتر ہو۔ اس علاقے میں کچھ سال پہلے تک تو پہنچنا بھی مشکل ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جام صادق برج سے آگے تک کا مرمتی کام مکمل کیا گیا ہے۔ مہران ہائی وے بڑا منصوبہ ہے اگلے سال مکمل کریں گے۔ لانڈھی اندسٹریل ایریا سے بھی کہوں گا کہ خود بھی ڈویلپمنٹ کریں۔

سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کیلئے ہمارے تمام پلان بنے ہوئے ہیں۔ جہانگیر ترین کو ابھی بھی حکومت سے امید ہے، جو زیادہ دیر نہیں رہے گی۔ مردم شماری پر چاروں صوبوں کو تحفظات تھے۔ نئی مردم شماری کا اعلان ہونا چاہیے۔

کورونا صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنی چاہیے۔ این سی او سی نے ہماری تجویز ماننے سے انکار کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈھائی سال میں کچھ نہیں کیا۔ ٹیکسوں کی وصولیوں کا نظام وفاقی حکومت کے پاس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close