پیپلز پارٹی اور اے این پی کا نیا اتحاد
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن کا نیا اتحاد بنانے کی تیاریاں شروع کردیں
اتحاد میں شامل کرنے کیلئے دعوت دی جانے والی دیگر جماعتوں کے نام بھی سامنے آگئے۔
اینکر پرسن ثمرعباس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کی اے این پی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں یہ بات طے ہوئی ہے۔
حکومت کے خلاف اپوزیشن کرنے والی ہم خیال جماعتوں کا ایک نیان اتحاد بنایا جائے گا جس میں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی ہوں گی تاہم اس تحاد میں شمولیت کے لیے جن دیگر جماعتوں کو دعوت دی جائے گی ، ان میں اختر مینگل کی جماعت بی این پی مینگل شامل ہے۔
جب کہ قومی وطن پارٹی کی سمولیت کے لیے آفتاب شیرپاؤ سے بھی رابطہ کیا جائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائ اسلام ف کے علاوہ دیگر جتنی بھی ہم خیال جماعتیں جو حکومت مخالف اپوزیشن کرنا چاہیں ان کو بھی اس تحاد میں دعوت دی جائے گی۔
۔پروگرام پاکستان ٹونائٹ کے میزبان سید ثمر عباس کی بڑی خبر پیپلز پارٹی اور اے این پی نیا اتحاد بنانے جارہے ہیں ۔ اتحاد میں کون شامل ہوگا کون نہیں۔ دیکھیے pic.twitter.com/BGJQrgIhgH
— Pakistan Tonight (@Pak_Tonight) April 8, 2021
بتاتے چلیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے والی عوامی نیشنل پارٹی سے اہم رابطہ کیا گیا۔