سیالکوٹ: ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کامیاب ہوئی ہیں۔
360 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق نوشین افتخار نے ایک لاکھ دس ہزار 75 ووٹ حاصل کیے جبکہ حکمراں جماعت کے امیدوار علی اسجد ملہی نے 93 ہزار 433 سے زائد ووٹ حاصل کیے۔
ووٹ ڈالنے کی شرح 43.3 فیصد رہی۔
ان انتخابات میں چھ آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 585 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد خلیل سندھو نے آٹھ ہزار 268 ووٹ حاصل کیے۔