لاہور: مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پہلی بار رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا
مولانا طاہر اشرفی کا لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے، کوئی تو وجہ ہوگی۔
مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، پراپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ حکومت مدارس بند کردے گی، مساجد میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جارہا ہے، عوام سے اپیل ہے ماسک کا استعمال رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گزشتہ ہفتے فحاشی کو ایک سبب قرار دیا، وزیراعظم نے کہیں نہیں کہا کہ جنسی درندگی کی وجہ عورت ہے، گزشتہ سال کی طرح ایس اوپیز پراس بار بھی عملدرآمد ہوگا، رمضان میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے، آج مدرسہ اور مسجد پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں منافع خور 50 فیصد منافع کم کردیں، ناجائز منافع کی وجہ سے عوام پر بوجھ بڑھ جائے گا، پہلی بار رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا، اس بار پورے پاکستان میں ایک ہی دن روزہ ہوگا۔