نیو دہلی : بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔
پڑوسی ملک بھارت میں کورونا وائرس کسی صورت قابو میں نظر نہیں آرہا، حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود وباء سے سب سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی دن 1 لاکھ 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 904 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے والے افراد کی تعداد 13 ملین 530 ہزار جبکہ برازيل میں 13 ملین 450 ہزار ہے۔