Featuredاسلام آباد
کورونا وائرس سے مزید 100افراد جاں بحق ہوگئے
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 619 پر پہنچ گئی ہے۔
ملکمیں وبا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 52 ہزار 974، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 275، بلوچستان میں 20 ہزار 397، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 66 ہزار 983 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 687 کیسز رپورٹ ہوئے۔