کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شہرقائد کے شہریوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ گرین بس رواں سال جون جولائی کے درمیان چلا دیں گے، ٹینڈر ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں سندھ کے گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ سندھ کے موقع پر بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے، جبکہ کراچی میں گرین بس جون جولائی کے درمیان چلا دیں گے، ٹینڈر ہوچکے ہیں، گرین لائن بس سندھ کا پہلا ٹرانزٹ سسٹم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو نئی بسز اور ٹرانسپورٹ کی بے انتہاضرورت ہے۔
عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا شہر کے سفری نظام کو جدیدطرز پر لانا پڑے گا۔ کےفور، گجرنالہ اور محمودآباد نالے پر کام شروع ہوچکا ہے، شاید اس لیول پر کام شروع نہیں ہوسکا جس کی امید تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس جنوری میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بھی کہا تھا کہ گرین لائن بسیں اسی سال جون میں چل جائیں گی۔