Featuredاسلام آباد
وفاقی حکومت کا قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
اسلام آباد : ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج ، دوسرے روز بھی ٹریفک درہم برہم
وفاقی حکومت نے احتجاج کے دوران قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن اومان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امورم چیف کمشنر اور آئی جی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے اور راستوں کو کھلوانے کے لئے تمام اقدامات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24 گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔