تل ابیب: اسرائیلی فوج میں اہلکار ذہنی دبائو کا شکارہورہے ہیں جس کے بعد خودکشی کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں
اے ایف پی کے مطابق یہ نوجوان نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔2014کی غزہ جنگ میں لڑنے والے 26 سالہ سابق فوجی کی خود سوزی سے زخمی ہونے کے واقعے نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اتزیک سیدیان پیر کو تل ابیب کے قریب زخمی فوجیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے قائم دفتر میں گیا اور وہاں خود پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لی۔فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا ’شدید ذہنی دباؤ کے باعث کیا۔‘
انہیں ایک قریبی ہسپتال میں پہنچایا گیا اور ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ان کا ’جسم بری طرح سے جل چکا ہے اور حالت تشویشناک ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن ہاہو نے کہا ہے کہ انہیں اس واقعے سے صدمہ پہنچا ہے