Featuredانٹرٹینمنٹ

پاگل نہیں ہوں، اپنا برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں

فلم اسٹار میرا جلد اپنا برانڈ لانچ کریں گی

اداکارہ مِیرا نے کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا، جلد لپ اسٹک اور کپڑوں کا برانڈ لانچ کریں گی۔

میرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بتایا وہ اس وقت امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ریحان صدیقی کی دعوت پر ہیوسٹن آئی ہیں اور پاکستان قونصل خانہ نے بھی انہیں مدعو کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

میرا کے مطابق ’وہ اور ریحان صدیقی مستقبل قریب میں بہت سے پروجیکٹس میں ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

میرا نے ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی سنائی کہ وہ ’میرا جی‘ برانڈ بھی لانچ کرنے جارہی ہیں جس کے لیے ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل جلد بنایا جائے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن کے لوگ بہت اچھے اور پُرامن ہیں، میں اور ریحان امریکا میں جلد ایک مختصر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

میرا کے مطابق وہ ریحان صدیقی کے ہمراہ اپنا برانڈ جلد لانچ کردیں گی اور سماجی بہبود اور امن کیلئے کام کریں گی۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے کہا کہ یہاں میں نے انٹرویوز بھی دیے ہیں اور اب اپنا برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں کیونکہ میں پاگل نہیں ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close