Featuredپنجاب

لالچ میں طاقتور کے ذاتی ملازم بننے والے افسران اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہیں

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آدھی رات کو افسروں کو گھروں سے اغواء کرکے جاتی امراء کا ریکارڈ تبدیل کرایا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں تحریک انصاف کو تحریک ریکارڈ ٹمپرنگ کا نام دے دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری کو خبردار کیا ہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد عمران نیازی عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری کو بچانے نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آدھی رات کو افسروں کو گھروں سے اغواء کرکے جاتی امراء کا ریکارڈ تبدیل کرایا، ہمارے پاس سب حکومتی کارندوں اور پیشہ ور ٹھگوں کی تفصیلات آگئی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی افسر شاہی عمران نیازی اور شہزاد اکبر کی ذاتی نوکری نہ کرے۔ ہر سرکاری ملازم ریاست سے وفاداری کا حلف اٹھاتا ہے۔ دباؤ یا لالچ میں طاقتور کے ذاتی ملازم بننے والے افسران اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ نواز شریف کی جنگ اسی طبقے کے خلاف ہے جو اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرتی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس عاشق کا لیول نمک میں زیرے کے برابر بھی نہیں۔ فردوس باجی بڑوں کی لڑائی میں آپ اپنا دامن داغدار نہ کریں۔ آپ کی نوکری صرف عثمان بزدار کی آنیاں جانیاں اور پھرتیوں کی اطلاعات پہنچانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close