Featuredاسلام آباد

معیشت کی تباہی کی وجہ غیر مستحکم ٹیم اور پالیسی ہے

اسلام آباد : شیری رحمان کی کابینہ میں تبدیلی اور کورونا ویکسین لگانے کی سست رفتار پر تنقید ۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈھائی سال میں کابینہ اندر چھٹی بار بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار بار وزیر خزانہ اور 5 بار چیئرمین ایف بی آر تبدیل کیا گیا۔ معیشت کی تباہی کی وجہ غیر مستحکم ٹیم اور پالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت وزارت خزانہ کو عارضی بنیادوں پر چلا رہی ہے، 6 ماہ کے لئے وزیر کی تقرری قابل تشویش ہے۔

دوسری ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لگاتار پانچویں دن کورونا وائرس سے 100 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.6 فیصد ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کورونا ویکسین لگانے کی رفتار جنوبی ایشیاء میں سب سے کم ہے۔ تباہی سرکاری کی موجود رفتار کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ پاکستان کو اپنی 75 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے میں سالوں لگ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close