Featuredاسلام آباد

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پر پابندیاں مزید سخت، اثاثے منجمد

اسلام آباد: حکومت نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دے دی

محکمہ داخلہ پنجاب کو مذہبی جماعت کے اثاثوں کو فوری تحویل میں لینے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کے زیر صدارت اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ سعدرضوی سمیت 6 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اجلاس میں پر تشدد واقعات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت ہونے والے افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔

حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندیاں مزید سخت کردیں، نیکٹا نے تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کردیا جس کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

کالعدم جماعت کے سربراہ کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے، سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول لسٹ میں بھی شامل کرلیا گیا انھیں مستقل رہائش گاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سے پیشگی اجازت لینی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close