Featuredدنیا

امریکی نائب صدر کو قتل کی دھمکی دینے وا لی خاتون گرفتار

فلوریڈا: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو قتل کی دھمکی دینا خاتون کو مہنگا پڑ گیا ، فلوریڈا میں ایک 39 سالہ نرس گرفتار۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکی دینے والی نیوینے فلپس کو امریکی خفیہ سروس کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا، واضح رہے کہ کملا ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہیں امریکا کی نائب صدر منتخب کیا گیا۔

فلوریڈا کے جنوبی ڈسٹرکٹ کے یونائیٹڈ اسٹیٹس ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر فوجداری شکایت کے مطابق نیوینے فلپس نے 13 سے 18 فروری کے دوران نائب صدر کو جان بوجھ کر قتل اور جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔

نیوینے فلپس 2001 سے جیکسن ہیلتھ سسٹم کے لیے کام کرتی ہیں، شکایت کے مطابق نیوینے فلپس نے جیل میں قید شوہر کو جے پے کے ذریعے ویڈیوز بھیجی تھیں جو کہ ایک کمپیوٹر ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپ کے ذریعے جیل کے قیدی اور ان کے اہلِ خانہ رابطے میں رہتے ہیں۔

درج کی گئی شکایت کے مطابق نیوینے فلپس کیمرہ کو دیکھ کر صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے لیے اپنی نفرت کا اظہار کرر ہی تھیں۔

فوجداری شکایت کے مطابق ’ان ویڈیوز میں فلپس نے نائب صدر کملا ہیرس کو قتل کرنے سے متعلق بھی بیانات دیے۔’

ان میں سے ایک ویڈیو میں نیوینے فلپس نے کہا کہ ‘کملا ہیرس تم مر جاؤ گی۔ تمہارے دن گنتی کے ہیں۔’

18 فروری کی ایک اور ویڈیو میں نیوینے فلپس نے کہا کہ وہ گن لینے جا رہی تھیں۔ ‘میں قسم کھاتی ہوں آج تمہارا دن ہے، تم مر جاؤ گی۔ آج سے 50 دن بعد یہ لکھ لو۔’

نیوینے فلپس نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ مانتی ہیں کملا ہیرس ‘سیاہ فام’ نہیں ہیں اور انہوں نے حلف برداری کی تقریب کے دوران اپنا ہاتھ پرس پر رکھا تھا، بائبل پر نہیں۔

شکایت کے مطابق تحقیقات کرنے والوں کو نیوینے فلپس کی ایک فوٹو بھی ملی تھی جس میں انہیں ایک شوٹنگ رینج میں ہاتھ میں بندوق لیے گولیوں کے نشان کے ساتھ اپنے ہدف کے ساتھ کھڑے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد 3 مارچ کو امریکی کی خفیہ سروس اور میامی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کچھ جاسوس نیوینے فلپس کے گھر ان کا انٹرویو لینے گئے لیکن انہوں نے اس وقت ان سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

چھ مارچ کو خفیہ سروس کا ایک ایجنٹ نیوینے فلپس سے ان کے گھر ملنے گیا جس پر شکایت کے مطابق نیوینے فلپس نے کہا کہ وہ کملا ہیرس کے نائب صدر بننے پر اس وقت غصے میں تھیں اور اب نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close