Featuredپنجاب

20 اپریل کی ہڑتال کی کال فوری واپس لی جائے:سعد رضوی

لاہور: کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ مسجد رحمت للعالمین کے سامنے دھرنا فوری ختم کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق سعد رضوی نے کالعدم ٹی ایل پی شوریٰ ممبران کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کارکنان فوری طور پر گھروں کو واپس لوٹ جائیں، شوریٰ ممبران خود کو قانون کے حوالے کریں۔

سعد رضوی نے کہا کہ شوریٰ ممبران کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکنان، عوام 6 دن سے مشکلات کا شکار ہیں، 20 اپریل کی ہڑتال کی کال فوری واپس لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ ظہیر الحسن شاہ صاحب میری ہدایات پر فوری عمل کرائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو ‏کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close