Featuredاسلام آباد

ناموس رسالتﷺ قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں ناموس رسالتﷺ سے متعلق قرارداد آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں شرکت کیلئےتمام پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ناموس رسالتﷺ سے متعلق قرارداد لانے پر مشاورت ہوگی ، جس کے بعد قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مغربی شدت پسندوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں، مغربی شدت پسند اسلاموفوبیا اورنسل پرستی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں، ہم مسلمانوں کے دل میں پیغمبر اسلامﷺکے لیے بہت محبت اوراحترام ہے ، ہم پیغمبراسلام ﷺکی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں جنھوں نے ہولوکاسٹ کے بارے میں منفی تبصرہ غیرقانونی قراردیا تاکہ وہ یہی معیار اپنائیں جو جان بوجھ کرتوہین رسالت کرکے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے اپنے پیغام کو پھیلاتے ہیں ، شدت پسندوں میں اخلاقی جرات نہیں کہ جذبات مجروح کرنےپر 1.3ارب مسلمانوں سےمعافی مانگیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close