Featuredاسلام آباد

نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے مطابق نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے4 کمپنیوں میں شیئر ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئر کے مالک ہیں جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئر کی تعداد 22 ہزار 213 ہے۔

اس کے علاوہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئر کے مالک ہیں۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس شامل ہیں، 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں، جبکہ غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالر اور 498 برطانوی پاؤنڈ ہیں۔

نیب نے بتایا کہ ایل ڈی اے ، لاہور،شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ دی ہے کہ نواز شریف اوران کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخوپورہ، مری، ایبٹ آبادمیں جائیدادیں ہیں۔

مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہے، نواز شریف اوران کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے ۔

لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی ، لاہور کے موضع مال رائے ونڈ میں 103کنال، موضع سلطان میں 312 کنال اراضی شامل ہے، اس کے علاوہ شیخوپورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال،موضع فیروز وطن میں 88 کنال اراضی موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close