لاہور: ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے،جہاں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست اپنی ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی، قانون سب کےلیے برابر ہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا۔