Featuredسندھ

مراد علی شاہ ن کی دوہری شہریت سے متعلق درخواست پر سماعت 25 مئی تک ملتوی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی ، عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

 

 

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مراد علی شاہ نے دوہری شہریت رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا ۔

مجھے الیکشن کمیشن کا جواب ملا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کا ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جواب نہیں ملا تو آپ اپنے دلائل دیں ، عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو جواب کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آج ہی جواب ان کے پتے پر کورئیر کریں ۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 25مئی تک ملتوی کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close