Featuredاسلام آباد

امدادی قرض کی ادائیگی ، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد : متحدہ عراب امارات نے پاکستان کو دئے گئے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت دیگر امور پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی گئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ پاکستان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اکتوبر میں متوقع دبئی ایکسپو 2020ء میں بھرپور شرکت کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کا امارتی ہم منصب کو ویزہ کے حصول میں پاکستانیوں کو درپیش مشکلات حل کرنے پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے بھی اماراتی ہم منصب کو آگاہ کیا۔ اماراتی وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے، ابو ظہبی فنڈ سے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close