لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے 92کے ضمنی انتخاب میں امیدوار صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے لاہور میں پیداہونے والی صورتحال پر پارٹی سے ناراض ہو گئے ہیں اور پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے حلقے این اے 92 میں ضمنی انتخاب ہو نے جارہاہے جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کو اپنا امیدوار نامزد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کی تھی ۔
سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے پیر کی شام کو قوم سے کیے جانے والے خطاب پر مایوس ہیں ، انہوں نے اپنی تقریر میں پولیس کے شہداءکا ذکر کیا لیکن پولیس آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے زندگی کی بازی ہارنے والوں کا نام بھی نہیں لیا ۔