Featuredاسلام آباد
عمران خان پارلیمنٹ پہنچ گئے ،فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد جلد ہی پیش
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں جس دوران ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان کے ہمراہ چیمبر میں فواد چوہدری ، شفقت محمود ،شیخ رشدی ، فہیمدہ مرزا سمیت ایم کیوایم کے اراکین موجود ہیں ۔
عمران خان نے چیمبر میں شیخ رشید سے ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اور دیگر صورتحال پر بریفنگ دی ۔
عمران خان نے شیخ رشید کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد کچھ دیر میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کااجلاس 22 اپریل تک ملتوی تھا لیکن مذاکرات کامیابی کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا اور اجلاس کو ری شیڈول کرتے ہوئے آج ہی طلب کیا گیا ۔ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ پہنچ چکے ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیاہے ۔