کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہوا کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گرد الود ہوا 35سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران اورافغانستان سےمغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہواکی رفتارمیں اضافےکا امکان ہے، افغانستان سے گرد الود ہوا 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسوقت مغربی سمت سےہوا25کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے ، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے کم ہوکر13 فیصد رہ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں کل دوپہرتک گردآلودہوائیں چلیں گی ، ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اورکہیں ہواؤں کی رفتارمیں اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہید بینظیر آباداور چھور43،دادو اور مٹھی42 ، جیکب آباد، سکھر اورموہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔