لاہور: ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کاجائزہ لینے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ ڈھائی سال سے نئے جج کی عدم تعینا تی کے باعث ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔
جبکہ زیرالتوامقدمات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، نئے ججز کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث زیرالتوامقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا جس سے وکلا اورسائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
نئے ججز کی تعیناتی کاجائزہ لینے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔