Featuredپنجاب

شہباز شریف ضمانت کیس ، تحریری حکم جاری ہونے تک فیصلے کا اندازہ مت لگائیں

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے اور آئندہ سماعت پر نیب کو دلائل دینے کا حکم دیدیا ہے ۔

 

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں تین رکنی بینچ شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔

جس دوران اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جو فیصلہ آیا وہ افسوسناک ہے ،تین روز تک ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر ضمانت منظوری کا سٹیٹس لگا رہا ۔

ایسا کبھی نہیںہوا جج کااعلان کر دہ فیصلہ تبدیل ہوا ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیلئے سبق ہے کہ مصدقہ کاپی لینے کے بعد فیصلے کا یقین کریں۔

تحریری فیصلے تک اپنے کلائنٹ کو عدالتی فیصلے سے آگاہ نہ کریں ، جب تک فیصلہ پر دستخط نہ ہوں اس وقت تک فیصلہ نہیں آپ کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے تھا آپ کو سمجھنا چاہیے کہ جب تک فیصلہ نہ پڑھ لیں کلائنٹ کو نہ بتائیں ۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریفری جج کے طور پر آپ نے دونوں ججز کے فیصلے کو دیکھنا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ہم نے فیصلے کو دیکھنا ہے مگر انہوں نے جو وجوہات لکھیں وہ تو واضح ہوں ، آپ بتائیں پھر کہاں سے شروع کریں ہمارے لیے تمام حقائق جاننا ضروری ہے ۔
تین رکنی بینچ می ںجسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close