Featuredاسلام آباد

حکومتی سکیم کے مطابق گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضہ کیسے حاصل کیا جائے؟

اسلام آباد: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا ہےکہ اس وقت تمام بینک تین مختلف قسموں کے قرض فراہم کررہے ہیں۔

 

 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرض لینے کے خواہش مند افراد کے لیے شناختی کارڈ،دو فوٹوز،سیلری سلپ یا اخراجات کی تفصیل ہونا ضروری ہے۔

ہر شہری کی درخواست کو بینک کے لیے ایک ماہ میں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ہر درخواست کی سٹیٹ بینک خود نگرانی کررہا ہے۔

ہمارے دو ٹارگٹس ہیں ایک ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کا ٹارگٹ ہے جسے ہم نے پانچ فیصد تک لیکر جانا ہے۔

ہم اسوقت ٹارگٹ کے مطابق چل رہے ہیں۔مورگیج کے حوالے سے بھی پیش رفت جاری ہے۔

بینک 15بلین سے زائد کے مورگیج کے قرضے جاری کئیے ہیں۔اب تمام شرائط آسان کردی گئی ہیں۔

شہروں میں رہنے والے افراد کے لیے اب قرضے کی لمٹ کو بڑھایا گیا ہے۔

ہم چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کے لئے بھی شرائط کو آسان بنارہے ہیں،جو آمدن نہیں بناسکتا اس کو اپنے اخراجات بتانے ہونگے۔

ہر ہفتے مورگیج کی مد میں ڈیڑھ بلین کے قرضے دئیے جارہے ہیں۔

لوگوں کی آسانی کے لیے کال سینٹر کھول رہے ہیں جو روزانہ 5ہزار کال ریسیو کرے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارا کمپلینٹ سیل بھی چل رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close