Featuredاسلام آباد

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا افطار کےبعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں صوبوں کیساتھ ملکر پلاننگ کی جائے گی۔

اسد عمر نے بتایا کہ 5فیصد سے زائدشرح والےاضلاع میں اسکولزمکمل بند رہیں گے، انڈورڈائننگ پر پہلےہی پابندی تھی ،آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی ، عیدتک ریسٹورنٹس پر پابندی عائد رہے گی۔

دفاتر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دفتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ نہ بلائے جائیں، جبکہ دفتری اوقات دوپہر2بجے تک محدود کردیئےگئے ہیں۔

سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شام 6بجے کے بعد سے بازار بند کردیئے جائیں گے ، عید کی شاپنگ کیلئے آخری 3 یا 5 دن کا انتظار نہ کیاجائے ، دن کے وقت شاپنگ کی جائیں،افطار کےبعد بازار بند ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤبڑھ گیا ہے ، اگر کورونا زیادہ بڑھ گیا توخدشہ ہے کہ لاک ڈاون ہوجائے گا۔

بیرون ملک سے آنے مسافروں سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ جولوگ باہر سے آرہے ہیں اس کی تعداد میں بھی کمی لائی جائے گی ، باہر سے آنے والوں کی ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔

آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی پیداواری صلاحیت سےآکسیجن کی 90 فیصد جا چکےہیں ، آکسیجن کی سپلائی کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close