مالے: مالدیپ کے مالے ایئرپورٹ پر کھڑے سری لنکا کی ایئرلائن کے طیارے اے-320 نییو سے گراؤنڈ وہیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جہاز کو بری طرح نقصان پہنچا ہے،واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے بندرا نائیک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارے اور گراؤنڈ وہیکل کے درمیان تصادم ہوگیا، خوش قسمتی سے طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔
https://twitter.com/breakingavnews/status/1384852929887227905?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1384852929887227905%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F24-Apr-2021%2F1280872
سری لنکا کی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ نیو ایئرپورٹ پر پارک تھا اور روانگی کے تیاریاں جاری تھیں تاہم عملے کے ارکان اور مسافر ابھی طیارے میں داخل نہیں ہوئے تھے۔