Featuredدنیا

 بھارت میں کورونا کی خطرناک لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا

ممبئی: بھارتی پولیس کی مسلمانوں سے تراویح میں کورونا کے خاتمے کیلئے دعا کی اپیل

بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا۔

بھارت کے شہر ممبئی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ڈیوٹی پر معمور پولیس نے مسلمانوں سے تراویح میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دُعا کرنے کی اپیل کردی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ممبئی پولیس اہلکار کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لیے سڑک پر موجود اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

ایسے میں ایک پولیس اہلکار لاؤڈ اسپیکر میں مسلمان برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے اُنہیں ماہِ رمضان کی مبارکباد دیتا ہے۔

ممبئی پولیس اہلکار نے ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سُنا ہے کہ آپ اپنے اس مقدس مہینے میں تراویح کی نماز ادا کرتے ہیں جس میں مانگی گئی ہر دُعا لازمی قبول ہوتی ہے۔‘

پولیس اہلکار نے مسلمان برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ آج لازمی تراویح کی نماز میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دُعا کریں۔‘

ممبئی پولیس اہلکار کی یہ ویڈیو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر جان سے جانے لگے۔

کیسز بڑھنے پر اسپتالوں کے باہر مریضوں کی لائن لگ گئی، اسپتالوں میں آکسیجن کم پڑ گئی، میتوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی جگہ کم پڑنے لگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close