Featuredدنیا

غزہ کی پٹی سے صیہونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر

 غزہ : فلسطینی استقامتی گروہوں نے صیہونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے۔

فلسطینیوں نے اسرائیل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے غزہ کی پٹی سے صیہونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے ۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے صرف 2 گھنٹے بعد ہی فلسطینی استقامتی گروہوں نے صیہونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے۔ ان راکٹوں میں سے 2 کو اسرائیل نے منہدم کردیا جبکہ دیگر راکٹ اسرائیل کے غیر رہائشی والے علاقوں پر گرے۔

غزہ کے قریب واقع صیہونی بستیوں پر راکٹ فائر کیے جانے کے بعد ، خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کم سے کم تین راکٹ غزہ کے نواح میں واقع صیہونی علاقے اشکول پر لگے ہیں۔

صیہونی حکام نے راکٹوں کو فضا میں ناکارہ بنانے کا دعوی کیا ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ کم سے کم دو راکٹ ، کسوفیم نامی صیہونی بستی کے قریب گرے ہیں اور اسرائیل کا دفاعی نظام انہیں روکنے میں ناکام رہا ہے۔

اس سے قبل حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے مقبوضہ بیت المقدس میں آباد فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے پرتشدد اقدامات کی بابت سخت ‍ خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے توپ خانوں نے مشرقی غزہ کے البریج علاقے پر گولہ باری کی تھی ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے توپوں کے گولوں سے غرہ پٹی کے القرارہ علاقے میں واقع زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں اور توپخانوں نے حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

صیہونی فوجی اور انتہا پسند صیہونی روزانہ کسی نہ کسی بہانے سے مظلوم فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کردیتے ہیں یا پھر گرفتار کرلیتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close