Featuredسندھ

کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے مزید 2 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذکر دیا

کراچی: ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر کراچی میں کیماڑی کے 2 مقامات پرسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا ۔

 

 

 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا اطلاق کیماڑی نمبر 3 اور سائٹ میٹروول کے علاقوں میں ہوگا۔

 

اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے، جب کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو یہاں آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

 

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا اطلاق آج 24 اپریل کو فوری طور پر ہوگا۔

 

اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کا پابند کیا جائے گا۔ صرف ضروری اشیا کیلئے ہی لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی اور ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close