Featuredدنیا

ترکی نے امریکی صدر کا بیان مسترد کردیا

 انقرہ : ترک وزیر خارجہ نے صدر بائیڈن کی جانب سے سلطنت عثمانیہ دور میں 1915ء کے دوران آرمینیائی باشندوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کو نسل کشی قرار دینے کے بیان کو مسترد کیا ہے۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد ترکی نے انقرہ میں امریکی سفیر کو طلب کرکے تشویش سے آگاہ بھی کیا ہے۔

ترکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کو اس کے ماضی پر کسی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے سلطنت عثمانیہ دورمیں 1915ء کے دوران آرمینیائی باشندوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کو نسل کشی قرار دیا تھا۔

صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی ان تمام آرمینیائی باشندوں کااحترام کرتےہیں جو 106 سال پہلےنسل کشی میں مارے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close