کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مارکیٹیں مکمل بندکرنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹس مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ، وزیر تعلیم ، وزیر اطلاعات سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹس مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔
کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ میں جیلوں میں ملاقاتیں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم اسپتال تمام پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا دفاتر میں پبلک کی آمد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آفس ٹائم صبح 9بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔