Featuredپنجاب

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں نئی پابندیاں عائد کر دی گئی

لاہور : کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر لاہور میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت شام 6 بجے سے صبح سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ اس نوٹی فکیشن کے تحت لاک ڈاؤن مئی تک نافذ العمل رہےگا۔

صوبہ بھر میں شام 6 بجے سے صبح سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ صوبہ بھر میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہو گی، تمام کاروبار اور سرگرمیاں بند رہیں گی۔

پٹرول پمپ،میڈیکل سٹورز، ویکسینیشن سینٹر گوشت اور سبزی کی دکانوں کو اس نوٹی فکیشن سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

اس کے علاوہ صوبہ بھر میں انڈورشادیوں اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ پنجاب کے وہ اضلاع جن میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح8 سے زیادہ ہے وہاں تمام ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔

ان اضلاع میں بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ،جھنگ، قصور،خانیوال، لاہور، ملتان، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، راولپنڈی، رحیم یار خان،سیالکوٹ، سرگودھا، شیخوپورہ اور وہاڑی کے اضلاع شامل ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 201 اموات اور 5 ہزار 292 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 230 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہے اور 7 لاکھ 4 ہزار 494 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں8 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 24 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں ریکارڈ 54 اموات ہوئیں، 1306 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close