Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس ، انسداد پولیو اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔

 

 

 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وبائی امراض اور غربت کے خلاف جنگ کیلئے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی تعریف کی ۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیات کے تحفظ کے منصوبوں سے آگاہ کیا ، بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے دنیا کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دو چار ہے ۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،کورونا لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیس کے خلاف موثر مہم جاری ہے ، پولیو سے پاک پاکستان کیلئے پر عزم ہیں ۔

 

احساس پروگرام میں بل گیٹس فاونڈیشن کا تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close