Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کاآغاز، قوم کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کاآغاز آئندہ ماہ سےہو گا،این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق قوم کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے سے بڑی خوشخبری آگئی ، ذرائع این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کاآغاز آئندہ ماہ کے آغاز سے ہو گا، اس حوالے سے این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

 

ذرائع نے کہا ہے کہ کین سائنو کی ایجاد کردہ کورونا ویکسین این آئی ایچ میں تیارہوگی، این آئی ایچ میں کین سائینوسنگل ڈوزکورونا ویکسین تیار کی جائےگی اور یہ مقامی تیارسنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کےآخر میں دستیاب ہو گی۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سےتیارکرےگا اور ویکسین کی تیاری کےلیےخام مال چینی کمپنی فراہم کرےگی۔

 

این آئی ایچ کے ماہرین کی کورونا ویکسین سازی کی تربیت جاری ہے، کین سائنوٹیم پاکستانی ماہرین کو ویکسین سازی کی تربیت دے رہی ہے، پہلاکورونا ویکسین بیچ چینی ماہرین کی موجودگی میں تیار کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کوروناویکسین کاخام مال چند روز میں پاکستان پہنچنےکاامکان ہے ، این آئی ایچ کی تیار کردہ کوروناویکسین ملک میں دستیاب ہوگی۔

 

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close