پی آئی اے کے دو طیارے کل ویکسین کے 10 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچیں گے۔
اسلام آباد: پی آئی اے کے طیارے چین سے 3دن میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچائیں گے ، 2 طیارے ویکسین لیکر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سےمزیدکورونا ویکسین جلدپاکستان پہنچیں گی، چین سے 3دن میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز لائی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نےچین سےسائنوفارم نامی کوروناویکسین خریدی ہے، چین سے مزید کوروناویکسین لانےکیلئےپی آئی اے نے انتظامات مکمل کر لئے، کوروناویکسین کیلئے پی آئی اے کے طیارے آج شام بیجنگ کے لئے روانہ ہوں گے۔
کوروناویکسین لانےکیلئےپی آئی اےبوئنگ777طیارےاستعمال کرے گی ، پی آئی اے کے 3 بوئنگ 777طیارے 10لاکھ سے زائد ویکسین پہنچائیں گے۔
چین سے 2 طیارے ویکسین لیکر کل اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ تیسرا طیارہ 30 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا، چین سے کورونا ویکسین کی کل 9 کھیپ پاکستان لائی جاچکی ہیں، جس میں تاحال کورونا ویکسین کی 42 لاکھ ڈوز پاکستان آئیں۔
گذشتہ روز کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے ، یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے، پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی طلب زیادہ ہونےکیساتھ کمی کا بھی سامنا ہے ، چاہےجتنامرضی پیسہ ہو کورونا ویکسین دستیاب نہیں توایک چیلنج ہوتاہے، ملک بھر میں 1200کورونا ویکسین سینٹرز فعال ہیں ، آج کی تاریخ تک 20لاکھ سےزائد ڈوزز لگ چکی ہیں۔