Featuredسندھ

این اے 249 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو حلقہ بدر کرنے کے احکامات

کراچی: این اے 249 ضمنی انتخاب کے موقع پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا حلقے میں موجودگی کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر سیاسی کارکنان کے درمیان گرما گرمی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کے موقع پر الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کی حلقے میں موجودگی کو نوٹس لیا اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر اور بلال غفارکو فوری طور پر حلقہ بدر کرنے کے احکامات دئیے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجازانور چوہان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میڈیا کے ذریعے علم میں آیا کہ کچھ سیاسی شخصیات حلقے میں موجود ہیں جس پر ڈی آرا و این اے 249 نےان ارکان اسمبلی کے خلاف احکامات جاری کئے، ولنگ کے دوران رکن اسمبلی نہیں آسکتے۔

 

اعجازانور چوہان نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے گزارش ہے کہ سیاسی شخصیات حلقےکی حدود سےباہر چلی جائیں،سیاسی شخصیات حلقے میں نہیں ہونگی تو پر امن طریقے سےانتخابی عمل جاری رہےگا۔

 

 

 

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنی جماعت کے اراکین اسمبلی کو حلقےکا دورہ کرنےسےمنع کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

 

پی ایس پی اور متحدہ پاکستان کے کارکنان آمنے سامنے

 

این اے249 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سعید آباد پولنگ اسٹیشن نمبر 142 اور 143 میں بد نظمی دیکھی گئی، جہاں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کارکنان آمنے سامنے ہوئے، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، ایم کیو ایم امیدوار کے بھائی کافی دیر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے رہے، جنہیں پی ایس پی کے کارکنان نے تلخ کلامی کی اور انہیں بھگادیا، حالات کی سنگینی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی مزید نفری کو طلب کیا گیا، جنہوں نے حالات پر قابو پایا اور کارکنان کو منشتر کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close