بہت زیادہ احتیاط کی ضروت ہے، آئندہ چند ہفتے پاکستان کےلیے نازک کرار
اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ احتیاط کی ضروت ہے، آئندہ چند ہفتے پاکستان کےلیے نازک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے کہا کہ کورونا نے ایک سال گزر جانے کے بعد بھی عالمی دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے۔
More than a year after starting covid 19 continues to devastate globally. Daily cases now exceed 9 lakhs, more than ever before . Daily deaths exceeding 15 thousand near the peak of jan 2021. The need for caution remains high. For Pakistan the next few weeks are critical
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 2, 2021
انہوں نے کہا کہ اب روزانہ کیسز 9 لاکھ سے بڑھ رہے ہیں جبکہ 2021 میں روزانہ اموات 15 ہزار سے تجاوز کر رہی ہیں۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس کی نئی اقسام کی روک تھام کے لیے پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی۔