Featuredدنیا

دنیا کا امیر ترین شخص بھی اپنی بیوی کو خوش نہ رکھ سکا

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اہلیہ سے علیحدگی کے بعد ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئے۔

بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد دلچسپ میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

ایک طرف جہاں بل گیٹس اور ملینڈا کی علیحدگی پر لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا وہیں، کچھ صارفین نے اس خبر پر میمز بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر علی نامی صارف نے بل گیٹس اور ملینڈا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی علیحدگی کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا اور کہا کہ دنیا کا امیر ترین شخص بھی اپنی بیوی کو خوش نہ رکھ سکا۔

طلحہ نامی صارف نے مشہور کارٹون ٹام اینڈ جیری سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ‘کچھ نہیں ہوا برو، صرف پاکستانی بل گیٹس اور میلنڈا کی طلاق پر رد عمل کااظہار کررہے ہیں۔’

دوسری جانب متعدد ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا کی علیحد گی کی خبر پر پاکستانی عوام افسردگی کا اظہار کرکے ’بیگانے کی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ‘ جیسی مثال قائم کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close