Featuredبلوچستان

افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ

راولپنڈی : پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے، ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی۔

 

 

 

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ، افغان علاقے سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی تاہم فائرنگ کے زخمیوں کوسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا، شہید ہونیوالوں حولدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اورنائیک سلطان شامل ہیں

 

 

 

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بلوچستان کے علاقے ژوب کے منذیکئی سیکٹر پر دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں ایس سی کا 22 سالہ نائیک فخر عباس شہید ہوگیا جبکہ دو ایف سی جوان زخمی ہوگئے تھے۔

 

خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close