Featuredپنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب: کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال پر اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کی پیش نظرتمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کر دیا

 

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید کی تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ 8 سے 16 مئی تک مری اورصوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہینگے۔

 

 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران گھرمیں رہیں ، مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں ۔

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والےراستے 16 مئی تک بند رہیں گے ۔ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے مری یا دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کی خلاف وزری کرنے والوں کو مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close