Featuredخیبر پختونخواہ

8 سے 16 مئی تک خیبر پختونخواہ کے تمام سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کی کرونا ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے، اب تک صوبے میں ڈھائی لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

 

 

 

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بہترین حکمت عملی کی بدولت صوبے میں کرونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

 

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت مثبت کیسز کی شرح 8 سے 9 فیصد ہے، زیادہ متاثر اضلاع میں بھی کرونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے، دیگر صوبوں سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کروانے کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ گروسری، ادویات اور اشیا خور و نوش کی دکانیں 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

 

 

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبے میں دودھ اور دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سطح پر بھی کرونا ویکسین خریدنے کی ہدایت کی ہے، اب تک صوبے میں ڈھائی لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ پختونخواہ کو 6 لاکھ 49 ہزار ویکسین ڈوزز ملے ہیں، روزانہ تقریباً 25 ہزار ویکسینز لگائی جارہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close