Featuredسندھ

موجودہ نااہل حکومت نے سندھ میں پانی کا بحران پیدا کردیا ،بلاول بھٹو کا اہم بیان سامنے آیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو رزداری نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت نے سندھ میں پانی کا بحران پیدا کردیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں پانی کے بحران کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سندھ میں پانی کی قلت کا یہ عالم ہے کہ گڈو بیراج سے پانی کی ترسیل بند ہوچکی ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی برسات میں ڈیموں میں پانی کی وافر مقدار تھی مگر پی ٹی آئی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی کمی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سندھ سمیت پورے پاکستان میں پانی کی ترسیل کی منصفانہ تقسیم میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

 

 

 

بلاول بھٹو نے حکومت وقت سے سوال کیا ہے کہ یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ بدترین گرمی اور رمضان کے مقدس مہینے میں سندھ کا پانی بند کردیا گیا ہے؟

 

انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ کے زیریں علاقوں میں پانی کی قلت کے بحران کو دور نہیں کیا گیا تو قحط جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لیں اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیں۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں پینے تک کے پانی کا بحران پیدا ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close