Featuredاسلام آباد

لاک ڈاؤن کے باعث عیدالفطر کی طویل چھٹیاں کیسے گزاریں؟

اسلام آباد: کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث حکومت نے اس بار عیدالفطر کی چھ تعطیلات دے دی ہیں، طویل تعطیلات دینے کی وجہ عوام کو گھروں تک محدود رکھتے ہوئے کرونا وبا پر قابو پانا ہے۔

 

 

 

، شہری سوچتے ہیں کہ طویل چھٹیوں کو کیسے گزارا جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، عیدالفطر کی طویل چھٹیوں کو کارآمد بنانے کے چند اصول اپنائیں اور تعطیلات کو گھر والوں کے ساتھ مناکر یادگار بنائیں۔

 

 

نت نئے کھانے بنائیں

عید الفطر کی طویل چھٹیوں اور کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں پریشان مت ہوں، آن لائن ریسیپی کی مدد سے نت نئے کھانے بنائیں، اور فیملی کے ساتھ مل کر اسے کھائیں اور عیدالفطر کی چھٹیوں کو یادگار بنائیں۔

 

 

گھر کو ہی پارک بنائیں

کرونا کی تیسری لہر کے باعث تفریحی مقامات مکمل طور پر بند ہیں، جس کا زیادہ نقصان بچوں کو پہنچ رہا ہے، تو زیادہ سوچیں مت اور اپنے گھر کو ہی پارک بنائیں، بچوں کے لئے جھولے لگائیں، ان کے ساتھ گیمز کھیلیں، ان ڈور سوئمنگ کریں، اسٹریمنگ چینلز پر اپنی پسند کے ڈرامے اور سیریلز دیکھیں، آن لائن گیمز کھیلیں، دوست گھر نہیں آسکتے تو ویڈیو کالز کے زریعے ان سے رابطے میں رہے۔

 

 

ورزش کا اہتمام کرتے ہوئے چھٹیوں کو یادگار بنائیں

عید الطفر کی طویل تعطیلات اور این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق ملک بھر میں تمام جمز بند ہیں ، ایسی صورت حال میں گھروں میں رہتے ہوئے ہلکی پھلکی ورزش کریں، اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اسے کم کرنے کی کوشش کرے، تاریخی کتابوں کا مطالعہ کریں۔

 

واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق آٹھ مئی سی 15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات ہیں، اس دوران کرونا کی تیسری لہر کے باعث ملک بھر میں تمام تفریحی مقامات کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close