وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کے جواب دیں گے، وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آپ کاوزیراعظم آپ کےساتھ ، وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہ راست بات کریں گے ۔
انشااللہ کل بروز منگل دن ڈیڑھ بجے وزیراعظم فون پر آپ کےسوالات کے جواب دیں گے ، وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ
وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہِ راست بات کریں گے- انشاء اللہ
11 مئ بروز منگل -دوپہر 1:30 بجے-
آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب
وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی pic.twitter.com/phJkkO3nNK— Senator Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 10, 2021
یاد رہے یکم فروری کو بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے۔
یہ بھی پرھیں: https://www.pakistanviews.org/featured/83526/
اس موقع پر وزیراعظم عمران کے پیغام کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی تھی، ویڈیو کلپ میں “آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” کی تھیم کا استعمال کیا گیا تھا ، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہےاور انشااللہ ہم بنیں گے۔